ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: دیوالی کے دن ضلع کے مختلف مقامات پر جوے کے اڈوں پر پولس کا چھاپہ :100سے زائد گرفتار،لاکھوں روپیہ ضبط

کاروار: دیوالی کے دن ضلع کے مختلف مقامات پر جوے کے اڈوں پر پولس کا چھاپہ :100سے زائد گرفتار،لاکھوں روپیہ ضبط

Wed, 26 Oct 2022 18:51:47    S.O. News Service

کاروار:26؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)دیوالی تہوار کے دوسرے دن ضلع کے مختلف جوے کے اڈوں پر چھاپہ ماری کرتےہوئےپولس  نے ایک ہی دن 100سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ضلع بھر میں لوگ سورج گرہن کو دیکھنے میں مصروف تھے تو اسی دن  پولس جوا کھیلنے میں مشغول سوسے زائد لوگوں کو گرفتارکرکے لاکھوں روپیہ نقد ضبط کرنے میں مصروف تھے۔

کمٹہ میں 76گرفتار:کمٹہ میں پولس انسپکٹر کی رہنمائی اور پی ایس آئی نوین نائک اورروی گُڈی پر مشتمل پولس ٹیموں نے تعلقہ کے 11دیہاتوں کے جوے اڈوں پر چھاپہ مارتےہوئے 76لوگوں کو گرفتار کیا اور 43990روپئے ضبط کئے ہیں۔ 76ملزم ماسور، ہیگڈے ، ہوبنگیری ، مرجان ،  کڈلے، الویکوڑی ، کرکی مکی،ہوساڑاور مورور سے تعلق رکھتے ہیں۔ 18پولس اہلکار چھاپہ ماری میں شریک تھے۔

ڈانڈیلی میں 20گرفتار:شہر کے قریب والے جنگلاتی علاقے میں تاش کے پتے کھیلنے والے دو اڈوں پر  چھاپہ مارتے ہوئے 20 لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ شہر سےمتصل ومل گارڈن ہوم اسٹے کے پڑوس والے جنگلاتی علاقےمیں نقد رقم کےذریعے جوا کھیلنے میں مشغول 12لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے تو ایک مفرور بتایا گیا ہے۔ یہاں پولس نے 2500روپئے ضبط کئےہیں۔ ایک دوسرے معاملےمیں مضافاتی پولس نے جوئیڈا تعلقہ کے جنگلاتی علاقےمیں جوا اڈے پر چھاپہ مار کر 8 ملزموں کو گرفتارکرتےہوئے 6720روپئے ضبط کرلئے ہیں۔

سرسی میں 7گرفتار ،4فرار :تعلقہ کے پُٹّن منے فوریسٹ علاقے میں ’اندر ، باہر‘ جوا کھیل رہی ٹیم پر پولس کی اسپیشل اسکواڈ ٹیم نے چھاپہ مار کر 7ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے، 4فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےہیں ، جوا کھیلنے والوں سے 1،50،200روپئے ضبط کرلئے گئے ہیں۔ مصدقہ خبر پر چھاپہ مارتےہوئے پولس نے ملزموں کو گرفتار کرنےکےعلاوہ ایک سویفٹ کار، ایک مہیندرا بولیرو سواری کو بھی اپنی تحویل  میں لے لیاہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلعی سیاست دانوں نے پولس پر کافی دباؤ بنایا تھا کہ وہ  جوے کے اڈوں پر چھاپہ نہ ماریں ۔ لیکن پولس نے کسی کی نہ سنتے ہوئےمختلف مقامات پر چھاپہ مار کر جوا کھیلنے والوں کو گرفتار کرنےمیں کامیابی حاصل کی ہے۔


Share: